لاہور( آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز یونس خان کی والدہ انتقال کرگئی ہیں ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر کی والدہ گزشتہ کچھ عرصے سے کافی علیل تھیں اور انہیں ہسپتال میں بھی داخل کروایا گیا تھا اور آج ان کا انتقال ہوگیا ہے ،خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔یونس خان نے 13 فروری 2000کو بین الاقوامی کیریئر
کا آغاز کراچی میں سری لنکا کیخلاف ایک روزہ سیریز سے کیا جہاں انھوں نے 46 رنز بنائے تھے۔پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے یونس خان نے 26 فروری کو اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ سری لنکا کیخلاف راولپنڈی میں کھیلا اور اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری بنائی۔یونس خان نے 118 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں34 سنچریاں سکور کیں اور 10099 رنز بنائے۔