پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی نوجوان نے بھارت سے 2 عالمی ریکارڈ چھین لیے راشد نسیم نے اپنے ریکارڈز بھارتی ظلم و جبر کا شکار مقبوضہ کشمیر کی عوام کے نام کر دیئے

datetime 27  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) ) پاکستان کے مارشل آرٹ ایکسپرٹ راشد نسیم نے کسی ادارے کی معاونت کے بغیر 52 عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔انہوں نے حال ہی میں تین نئے ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں جن میں بھارتی شہری بھاکر ریڈی کے دو اعزاز بھی شامل ہیں۔

راشد نسیم نے کہنی کے وار سے ایک منٹ میں 234 اخروٹ توڑ ے جب کہ بھارتی مارشل آرٹ ایکسپرٹ بھاکر ریڈی نے ایک منٹ میں 229 اخروٹ توڑے تھے۔پاکستانی مارشل آرٹ ایکسپرٹ نے دوسرا ریکارڈ بھی بھارتی شہری کا ہی توڑا جس میں انہوں نے ایک منٹ میں ٹارگٹ پر114 گھٹنے کے وار کیے۔قبل ازیں یہ اعزاز بھی بھارتی شہری بھاکر ریڈی کے پاس تھا جس نے ٹارگٹ پر ایک منٹ میں 97 وار کیے تھے۔راشد نسیم نے تیسرا ریکارڈ امریکا کے ایشریکا فرمان کا توڑا جو انہوں نے ایک منٹ میں سر سے 50 یارڈ اسٹک توڑ کر بنایا تھا۔پاکستانی سپوت نے ایک منٹ میں 64 یارڈ اسٹک توڑکر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔راشد نسیم نے کسی ادارے کی معاونت کے بغیر اب تک 52 عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں اور ان میں بھارت سے چھینے گئے 15 اعزاز بھی شامل ہیں۔انہوں نے قبل ازیں انڈے توڑنے، سر سے ناریل اور تربوز پھوڑنے اور ہتھیلی سے اخروٹ توڑنے سمیت متعدد ریکارڈ اپنے نام کر رکھے ہیں۔ راشد کے ان تین نئے ریکارڈ کو باقاعدہ گنیز بک میں جلد شامل کیا جائیگا جبکہ راشد نے اپنے یہ ریکارڈز بھارتی ظلم و جبر کا شکار مقبوضہ کشمیر کی عوام کے نام کر دیئے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…