جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

مصباح الحق نے کرکٹ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے استعفیٰ دیدیا لیکن کیوں؟ماضی کے سٹار کرکٹر نے خود ہی وجہ بتا دی

datetime 26  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ مصباح الحق نے کرکٹ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست جمع کروانے کے لیے کرکٹ کمیٹی سے مستعفی ہوئے۔ مصباح الحق نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان سے پیرکوملاقات کے دوران کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ پیش کیا۔

اس موقع پر مصباح الحق نے کہا کہ میں نے باضابطہ طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے درخواست جمع کروائی ہے تاہم درخواست جمع کروانے سے قبل ہی عہدے کے لیے اپنا نام گردش میں دیکھنا ایک دلچسپ امر رہا۔مصباح الحق نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مختلف اسائنمنٹس پر کام کررہا ہوں۔ کمیٹی کے درخواست پر میں نے قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریوں کے لیے پری سیزن کیمپ میں ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔سابق کپتان نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے باضابطہ طور پر درخواست دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہامجھے اس بات کا ادراک ہے کہ ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے کئی نامور افراد نے درخواست جمع کروائی ہوگی جس کے باعث سخت مقابلے کی توقع ہے۔مصباح الحق نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنا کسی شخص کے لیے بھی ایک خواب ہوتا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کھیل کے تینوں فارمیٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی اہلیت رکھتی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی خالی آسامی کے لیے 9 اگست کو اشتہار جاری کیا تھا۔ درخواست جمع کرانے کے لیے آخری تاریخ 26 اگست مقرر ہے۔ پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کا عمل ستمبر کے آغاز میں مکمل کرلے گاتاکہ نئی تعیناتی 27 ستمبر سے سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والی سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…