لاہور( آن لائن ) چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے بھی سادگی اور کفایت شعاری اپنا لی۔پی سی بی نے مالیاتی رپورٹ 2019 جاری کر دی جس کے مطابق احسان مانی کے سابقہ چیئرمینز کے مقابلے میں اخراجات کم رہے۔سابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی، احسان مانی اور شہریار خان سے زیادہ مہنگے ثابت ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران چئیرمین پی سی بی نے ایک کروڑ تین لاکھ 59 ہزار 76 روپے خرچ کئے۔سابق چئیرمین نجم سیٹھی نے 2017-18 میں تین کروڑ 95 لاکھ 2 ہزار 342 روپے کا خرچہ کیا تھا۔اسی طرح شہریار خان نے سال 2016-17 میں ایک کروڑ 96 لاکھ 92 ہزار 788 روپے کے اخراجات کئے۔رپورٹ کے مطابق احسان مانی نے گاڑی کے الانس کی مد میں سات لاکھ 72 ہزار 970 روپے خرچ کئے جبکہ نجم سیٹھی نے اسی سلسلے میں 62 لکھ 93 ہزار 896 روپے خرچ کئے تھے۔شہریار خان نے 10 لاکھ 28 ہزار 807 روپے گاڑی کے الانس کی مد میں اخراجات کئے تھے۔احسان مانی نے بیرون ملک سفری اخراجات پر 50 لاکھ 936 روپے خرچ کئے جبکہ: نجم سیٹھی نے اسی مد میں ایک کروڑ دو لاکھ 29 ہزار 483 روپے خرچ کئے تھے۔شہریار خان نے سفری اخراجات پر 71 لاکھ 84 ہزار 621 روپے لگائے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الانس کی مد میں ایک کروڑ 41 لاکھ 81 ہزار 570 روپے لئے۔احسان مانی نے 81 لاکھ روپے کا انٹرٹینمنٹ او رہائش الانس لینے سے انکار کر دیا۔