لاہور( این این آئی )نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہیڈ کوچ بننے کے لیے درخواست نہیں دی اور وہ اس دوڑ میں شامل نہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ مائیک ہیسن نے صرف بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے لیے درخواست دی تھی۔ہیسن نے چھ سال تک نیوزی لینڈ
کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی جس کے بعد گزشتہ سال نجی وجوہات کی بنا ء پر وہ عہدے سے الگ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن کے انکار کے بعد سابق ٹیسٹ کپتان اور کرکٹ کمیٹی کے رکن مصباح الحق ہیڈ کوچ بننے کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ کو چار سال یعنی 2023 کے ورلڈ کپ تک کے لیے مقرر کیا جائے گا تاہم ہر سال کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔