بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ورلڈکپ سے باہر ہوتے ہی بھارتی ٹیم میں’’ ویرات کوہلی اور روہت شرما گروپ ‘‘ سامنے آگیا

datetime 13  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ڈریسنگ روم میں گروہ بندی کی خبریں منظر عام پر آگئیں بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے بھارت کے سب سے بڑے ہندی اخبار دینیک جگران کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارتی ٹیم دو گروہ میں تقسیم ہے ،ایک گروہ کپتان ویرات کوہلی کا حامی ہے جبکہ دوسرا بھارتی ٹیم کے وائس کپتان روہت شرما کے حق میں ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارتی ٹیم میں کھلاڑیوں کی سلیکشن کے حوالے سے

بھی جانبداری پائی جاتی ہے کیونکہ ٹیم میں کھلاڑیوں کا انتخاب کپتان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی بنیاد پر ہوتا ہے۔رپورٹ میں بھارتی ٹیم کیا یک کھلاڑی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ کیلئے امبتی رائیڈو کو صرف اس لیے منتخب نہیں کیا گیا کیونکہ وہ کپتان کی گْڈ بک میں شامل نہیں تھے۔دائیں ہاتھ کے بلے باز امبتی رائیڈو کو شیکھر دھون اور وجے شنکر کے ان فٹ ہو نے کے بعد بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔گزشتہ ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے امبتی رائیڈو جو بھارتی ٹیم میں چوتھے نمبر پر کھیلتے تھے مایوس ہو کر ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹیم میں ویرات کوہلی اور ان کی حمایتوں کے علاوہ صرف ان کھلاڑیوں کو منتخب کیا جاتا ہے جو مسلسل پرفارم کررہے ہوتے ہیں جیسے روہت شرما اور جسپریت بھمرا۔ایک کھلاڑی کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں لکھا گیا کہ کے ایل راہول کی ٹیم میں شولیت کے حوالے سے بھی جانبداری پائی جاتی ہے، کے ایل راہول کو ٹیم منیجمنٹ کی حمایت حاصل ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیم کے کھلاڑی کوچ روی شاستری اور بولنگ کوچ بھارت ارون سے ناخوش ہیں اور انہیں گھر بھیجنا چاہتے ہیں۔روی شاستری کو 2017 کے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد انیل کمبلے کی جگہ بھارتی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔انیل کمبلے عہدے سے ہٹنے کے بعد اس بات کی تصدیق کرچکے ہیں کہ کپتان ویرات کوہلی سے اچھے تعلقات نہ ہو نے کی وجہ سے انہیں کوچنگ سے ہٹایا گیا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…