جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

دنیائے کرکٹ کو نئے ورلڈ چیمپئن کا فیصلہ کل ہوگا

datetime 12  جولائی  2019 |

لارڈز(آن لائن )میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان بارہویں آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2019 کا فائنل میچ (کل) اتوار کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ انگلش ٹیم چوتھی مرتبہ

اور کیوی ٹیم دوسری مرتبہ میگا ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرے گی۔انگلش ٹیم اس سے قبل 1979، 1987 اور 1992 میں منعقدہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کا فائنل کھیل چکی ہے جبکہ کیوی ٹیم نے 2015 میں پہلی بار ورلڈ کپ فائنل کھیلا تھا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ ٹورنامنٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنا رکھی ہے۔میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ نے دفاعی اور عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے ہرا کر کرکٹ کی تاریخ میں چوتھی مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل (کل) اتوار کو لارڈز کے تاریخی گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اب تک عالمی ٹائٹل جیتنے سے محروم ہیں اسلئے دونوں ٹیمیں تاریخ رقم کرنے کیلئے خوب جان لڑائیں گی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میگا ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے کے لئے بیانات دیئے ہیں۔ انگلش ٹیم کو ہوم گرائونڈ اور کرائوڈ کا ایڈونٹیج حاصل ہو گا اسلئے عالمی ٹائٹل کیلئے اسے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم دوسری جانب کیوی ٹیم نے جس طرح سیمی فائنل میں بھارت کو قابو کیا اس کے بعد وہ بھی ٹائٹل کیلئے مضبوط امیدوار بن چکی ہے اسلئے ماہرین کرکٹ نے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں آسٹریلوی ٹیم 5 مرتبہ عالمی ٹائٹل جیت کر سب سے کامیاب ترین ٹیم ہے۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیمیں دو، دو مرتبہ عالمی ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں جبکہ پاکستان اور سری لنکا کو ایک، ایک بار عالمی ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…