منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

کیویز پر پیسے لگانے والے مالا مال، بھارتی سورماؤں نے جواریوں کو بھی رُلا دیا

datetime 11  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ورلڈ کپ2019ء کے سیمی فائنل میں عبرت ناک شکست کے بعد نئی دہلی کی سٹہ مارکیٹ میں جواریوں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے ہدف239رنز کو دیکھتے ہوئے سٹہ مارکیٹ میں

بھارتی ٹیم کا ریٹ4.35روپے اور نیوزی لینڈ کاریٹ49روپے تھا جسے دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتاہے کہ جواریوں کو بھارت کی جیت کا مکمل یقین تھا۔حیران کن طور پر جب بھارتی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 6وکٹوں پر200رنز بنا ئے تھے تب بھی جواریوں کی فیورٹ ٹیم بھارت تھی تاہم نیوزی لینڈ نے شاندار انداز سے کم بیک کرتے ہوئے بھارتیوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور انتہائی مختصر وقت میں جواریوں کے ایک ارب روپے سے زیادہ ڈوب گئے جب کہ نیوزی لینڈ پر پیسا لگانے والے جواری مالا مال ہوگئے۔پولیس کا کہنا تھا کہ اس میچ پر ایک اندازے کے مطابق 150کروڑ روپے کا جوا لگایا گیا تھا۔واضح رہے گزشتہ روز مانچسٹر میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 239رنز بنائے۔ بھارتی مضبوط بیٹنگ لائن کے سامنے 240 رنز کا ہدف بظاہر بہت آسان دکھائی دے رہا تھا تاہم نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 18رنز سے شکست دے دی۔کیوی باؤلرز نے پہلے تین اوورز ہی میں پانچ کے مجموعی سکور پر بھارت کے تین انتہائی اہم بیٹسمینوں کو پویلین بھیج دیا۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…