جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کو سر عام سرفراز احمد کو ہدایات نہیں دینی چاہیئے تھیں : نجم سیٹھی

datetime 20  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن( آن لائن) سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران کو پاک بھارت میچ کے حوالے سے اگر سرفراز احمد کو ہدایات دینی تھیں تو سر عام دینے کی بجائے فون کرکے دے دیتے۔یاد رہے کہ 16 جون کو ورلڈ کپ کے سب سے اہم پاک بھارت میچ سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر کپتان سرفراز احمد کو جیت کیلئے مشورے دیئے تھے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ’ وہ آج سپیشلسٹ بلے بازوں اور بائو لرز کو کھلا ئیں، اس میچ کے لیے پاکستان کو ریلو کٹوں پر انحصار نہیں کرنا چاہئے‘۔سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ

عمران خان کے ٹویٹ سے سرفراز احمد پر بلاوجہ کا پریشر آگیا اور پھر بات نہ ماننے کی وجہ سے تنقید بھی ہوئی۔ نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر ہرکوئی دکھی ہے لیکن حوصلہ نہیں ہارنا چاہئے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ ٹیم کو خاص سپورٹ نہیں کررہی۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کی وجہ سے ٹیم کے کپتان، کوچ اور پلیئرز سب عدم تحفظ کا شکار ہیں، ہر کسی کو یہ ڈر ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد رہے گا یا نہیں،ٹیم مینجمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹیم کو متحد رکھے۔نجم سیٹھی نے دعوی کیا کہ کھلاڑیوں نے بڑے بڑے لوگوں سے تعلقات بنائے رکھنے کے لیے پبلک ریلیشنز ایجنٹ رکھ لیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…