بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

قومی ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی کا کرکٹ کیرئیر ختم، ورلڈ کپ کے بقیہ میچز میں موقع نہیں دیا جائے گا

datetime 17  جون‬‮  2019 |

مانچسٹر( آن لائن) قومی ٹیم کے آل رانڈر شعیب ملک کا ون ڈے کیریئر ختم ہوگیا ہے؟ خراب کارکردگی کے بعد ٹیم انتظامیہ شاید انہیں بقیہ چار میچز میں موقع نہ دے۔سابق کپتان نے پاکستان کیلئے بیس سال کرکٹ کھیلی،

شعیب ملک اور کرس گیل اس وقت ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنا کیریئر1990کی دہائی میں شروع کیا تھا،ان کی بدترین کارکردگی کو دیکھنے کے لئے ثانیہ مرزا بھی سٹیڈیم میں موجود تھیں۔آسٹریلیا کے بعد روایتی حریف بھارت کے خلاف گولڈن ڈک پر آٹ ہونے کے بعد بطاہر ایسا لگ رہا ہے کہ شعیب ملک کا ون ڈے کیریئر ختم ہوگیا ہے،شعیب ملک آسٹریلیا کیخلاف دو گیندوں میں صفر پر آٹ ہوئے جبکہ بھارت کے خلاف وہ پہلی گیند پرپانڈیا کی گیند پر بولڈ ہوگئے، ان کی باڈی لینگویج بتارہی تھی کہ وہ اس بڑے ایونٹ کے لئے فٹ نہیں ہیں، انہوں نے ورلڈ کپ کے بعدریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہوا ہے،پاکستانی ڈریسنگ روم میں حارث سہیل بیٹھے ہوئے ہیں جو آسٹریلیا کے خلاف دو سنچریاں بناکر الیون کا حصہ نہیں ہیں جبکہ جارح مزاج آصف علی بھی موقع کی تلاش میں ہیں،شعیب ملک نے انگلینڈ میں صرف13کی بیٹنگ اوسط سے رنز بنائے ہیں،انگلینڈ میں جن بیٹسمینوں نے 20 سے زیادہ اننگز کھیلی ہیں ان میں شعیب ملک سے بدترین بیٹنگ ریکارڈ اور خراب اوسط جیمز اینڈرسن10.15،ڈیرن گف11.95اور گریم سوان 12.83ہیں،یہ تینوں نان ریگولر بیٹسمین ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…