بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ اچھا تھا، سرفراز حمد اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے،شکست کا ذمہ دار صرف میں ہی نہیں بلکہ۔۔! کھل کر بول پڑے

datetime 17  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر (این این آئی)کرکٹ ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی دکھانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھارت سے شکست کے بعد پہلے فیلڈنگ کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ بولرز نے رائٹ ایریا میں بولنگ نہیں کی، ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ اچھا تھا، دباؤ برداشت نہیں کررہے، جلد وکٹیں نہ لے سکے، گری ہوئی ٹیم کو یہاں سے اٹھانے کی ضرورت ہے اور یہ کارکردگی ورلڈ کپ جیسے ٹورنامنٹ کے لئے ناکافی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

سرفراز احمد نے کہا کہ بولرز نے رائٹ ایریا میں بولنگ نہیں کی، ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ اچھا تھا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اس بات کا اعتراف کرلیا کہ اب پاکستان کیلئے ٹورنامنٹ مشکل ہوگیا ہے تاہم انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ ابھی چار میچز باقی ہیں اچھا سے اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کانفرنس میں سرفراز احمد نے شکست کی ذمے داری پوری ٹیم پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہم بولنگ اچھی نہیں کررہے، بیٹنگ میں توقعات پوری نہیں کررہے، فیلڈنگ میں فاش غلطیاں کررہے ہیں، دباؤ برداشت نہیں کررہے، جلد وکٹیں نہ لے سکے، گری ہوئی ٹیم کو یہاں سے اٹھانے کی ضرورت ہے اور یہ کارکردگی ورلڈ کپ جیسے ٹورنامنٹ کے لئے ناکافی ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹیم کے حوصلے ضرور گرے ہیں لیکن ٹیم نہیں گری، یہ ٹیم اب بھی کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ابھی ہمارا ورلڈ کپ ختم نہیں ہوا، ٹورنامنٹ میں واپس آنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں اپنی کارکردگی کو بہتر کرنے اور غلطیاں کم سے کم کرنے کی ضرورت ہے۔کپتان نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں سے اختلافات اور ڈریسنگ روم کے ماحول کی باتیں بکواس اور جھوٹ کا پلندہ ہیں، ٹیم خراب ضرور کھیل رہی ہے لیکن کھلاڑی متحد ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ میں کمی رہ گئی، روہت شرما کا رن آؤٹ چھوڑنا برا ثابت ہوا، کھلاڑیوں کا مورال گرا ہوا نہیں ہے، ابھی بھی پاکستان کے پاس موقع ہے، کھلاڑیوں کو آگے دیکھنا چاہیے۔سرفراز نے کہا کہ ویرات کوہلی بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے۔ مسلسل بارش کے بعد پہلے بولنگ ہی بنتی ہے، ٹیم میں سب کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ ہیں کوئی جھگڑا نہیں، پاکستان کیلئے ورلڈ کپ ختم نہیں ہوا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…