معلوم نہیں سرفراز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کیوں نہیں کی ؟ وسیم اکرم نے کھری کھری سنا دیں

17  جون‬‮  2019

مانچسٹر(آن لائن )سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ وہ ٹیم پر تنقید کرتے کرتے تھک گئے ہیں، سمجھ نہیں آرہی کہ پانچ بالرز کے ساتھ میدا ن میں جاتے وقت ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کیوں نہیں کی؟ ،جب آپ 5 بالرز کے ساتھ جاتے ہیں تو اس کا مطلب ہے آپ ایک بیٹسمین کم کر رہے ہیں۔

وسیم اکرم نے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایک اور شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ میں ایورج سکور260تک تھا، وہ لنکاشائر کانٹی کے لیے کھیلے ہوئے ہیں ، پاکستانی کھلاڑی نے میچ سے قبل مشورہ نہیں لیا ، اگر کوئی پوچھتا تو وہ ضرور بتاتے، ورلڈ کپ کے دوران بس ایک بار شاہین شاہ آفریدی ان کے پاس بات کرنے کے لیے آئے تھے ۔ٹورنامنٹ میں پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہ کسی کو مایوس نہیں کرنا چاہتے لیکن ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر کافی مشکل ہوگیا ہے۔اب 4 میچز جیت کر بھی معاملات اپنے ہاتھ میں نہیں ،ایسی صورتحال بہت گمبھیر ہوتی ہے جب آپکو اپنے تمام میچز جیتنے ہوں اور دیگر ٹیموں کے رزلٹ پر بھی انحصار کرنا ہے۔وسیم اکرم نے پاکستانی فیلڈرز پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ اس کیلئے حاضر دماغی بہت ضروری ہے، فیلڈنگ میں جان لگانا پڑتی ہے، پاکستانی کھلاڑی کبھی دستانے پہن کر اور کبھی انرز پہن کر فیلڈنگ کی پریکٹس کرتے ہیں، ایسا اور کہاں ہوتا ہے؟ جب دستانے پہن کر پریکٹس کریں گے تو کنڈیشن میں ایڈجسٹ کیسے ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…