ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

شعیب اختر نے سرفراز کو عقل سے عاری کپتان قرا ر دیدیا حسن علی واہگہ بارڈر پر چھلانگیں لگانے کی بجائے گرانڈ پر پرفارم کریں : سپیڈ سٹار

datetime 17  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر(آن لائن )راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ریلو کٹا قرار دے دیا۔آئی سی سی ورلڈ کپ کے سلسلے میں گزشتہ روز ہونیوالے میچ میں بھارتی ٹیم کے ہاتھوں شکست کھانے پر ایک جانب پاکستانی غم و غصے کا شکار ہیں تو وہیں سابق کھلاڑی بھی خراب کاکردگی اور غلط فیصلوں پر سراپائے احتجاج بنے نظر آرہے ہیں۔بھارت سے شرمناک ہار پر شعیب اختر نے تبصرہ کرتے ہوئے

سبھی کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انکی غلطیاں گنوائیں۔شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر آدھا میچ جیت گئے تھے مگر آپ نے کوشش کی کہ ہم یہ میچ نہ جیتیں، بھارت سے بیٹنگ کروا کر ہم نے ویرات کوہلی کی غلطیاں دہرائی جو انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران کی تھیں۔شعیب نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ کوئی اتنا کند ذہن کپتان کیسے ہو سکتا ہے جسے معلوم ہو کہ ہم رن ریٹ حاصل نہیں کر سکتے، سرفراز کوعلم ہونا چاہئے تھا کہ ہماری بیٹنگ لائن اپ ہماری طاقت نہیں بلکہ ہماری بالنگ اس سے بہتر ہے، ہم نے 5 بالرز کھلائے جو کوئی پرفارمنس نہیں دے سکے،پاکستانی ٹیم کے کھیل میں کوئی پلاننگ نظر نہیں آئی، سب کھلاڑی ایک جیسی بلے بازی کر رہے تھے۔شعیب اختر نے حسن علی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ واہگہ بارڈر پر چھلانگیں لگاتے ہو، گرانڈ میں زور لگا، آپکی طاقت اور ہمت کی ضرورت گرانڈ میں ہے، یہ حرکتیں اسوقت اچھی لگتی ہیں جب آپ 6 ، 7 وکٹیں لیں، آپ نے تو 84 رنز دے دیئے۔سپیڈ سٹار نے محمد عامر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دیر سے وکٹیں لیں ، عامر اچھے بالر ہیں لیکن ضرورت کے وقت انہوں نے وکٹ نہیں لی اور بعد میں انکی وکٹوں کا ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔شعیب اختر نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کے بارے میں کہا کہ اس کو بیٹنگ کی تکنیک کی الف ب تک نہیں پتا، وہ سپنر اور پیسر کو ایک انداز میں کھیلتے ہیں ،وہ اب تک کوئی خاص رنز نہیں بنا سکے، نہ ہی کوئی ہٹ مار سکے۔43 سالہ شعیب اختر نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ہم سے جب بھی جیتا ہے اپنی بالنگ کی وجہ سے جیتا ہے، ہماری بیٹنگ لائن ہمیشہ بھارتی بالنگ کے سامنے فیل ہوئی ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ آپکی بیٹنگ نہیںآپکی بالنگ آپکو جتاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…