جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

بھارت کیخلاف سرفرازاحمد کی پرفارمنس پر سچن ٹنڈولکر نے بہترین تبصرہ کردیا

datetime 17  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر(آن لائن )پاکستان کو بھارت نے ورلڈ کپ کے میچ میں عبرتناک شکست سے دوچار کردیا اور اب پاکستانی کپتان سرفرازاحمد کی کارکردگی پر بھارت کے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈ ولکر نے بھی تبصرہ کردیا۔سچن ٹنڈولکر کا خیال ہے کہ سرفرازا حمد کنفیوز تھے اور ان کے پاس مضبوط ٹیم بھارت کیخلاف گیم پلان ہی نہیں تھاجس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بھارتی ٹیم نے 89رنز سے شکست دیدی۔

سچن ٹنڈولکر کاکہناتھاکہ میرا خیال تھا کہ سرفراز کنفیوز ہے کیونکہ جب وہاب ریاض بالنگ کررہاتھا تو اس کے سامنے شارٹ مڈ وکٹ موجود تھی اور جب شاداب خان بالنگ کرانے آیا تو اس کیلئے سلپ موجود تھی ، ان حالات میں ایک لیگ سپنر کیلئے بال پر کنٹرول مشکل ہوجاتاہے ، خاص طورپر اس وقت جب اسے درست لائن اور لینتھ نہیں ملتی ، یہ ایک بڑا میچ کھیلنے کا کوئی درست طریقہ نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر گیند زیادہ نہیں گھوم رہی توآپ وکٹ پر بالنگ کرانا جاری نہیں رکھ سکتے لیکن ایسا کرنے میں انہوں نے بہت تاخیر کردی ، ان کے پاس دور تک سوچ ہی نہیں تھی ، حسن واحد کھلاڑی تھا جودرست بالنگ کررہاتھا ، انہیں اینگل بدل کر کچھ نیا کرنا چاہیے تھا، میچ کے دوران میرا کبھی یہ خیال نہیں رہا کہ ہم وکٹیں گنوائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کیخلاف پاکستانی پیسر محمد عامر کا بھی لائن اور لینتھ پر کنٹرول نہیں تھا، وہاب اور حسن علی سے اپنی لینتھ بھی برقرارنہیں رہ پارہی تھی ،یہی وہ لمحہ تھا جب بھارتی ٹیم اپنے قدم جما گئی اور دس اوورز کے بعد کھل کر کھیلے۔پاکستان کے عماد وسیم اور شاداب خان بھی پریشر میں نہیں کھیل پائے۔ دوسری طرف بھارت کی شاندار پرفارمنس رہی جنہوں نے پاکستان کو جیت کے لیے 337رنز کا پہاڑ جیساہدف دے دیاجسے بالآخر پاکستانی ٹیم چیز کرنے میں ناکام رہی۔ بھارت کا اگلا میچ ہفتے کو افغانستان کیخلاف جبکہ پاکستان کا اتوار کو جنوبی افریقہ کیخلاف ہوگا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…