شعیب ملک اور ثانیہ مرزا پرسخت سزا کی تلوار لٹکنے لگی ،برطانوی حکام نے ایسا اعلان کردیاجس نے دونوں پر بجلیاں گرادیں

17  جون‬‮  2019

مانچسٹر(این این آئی)قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ہوٹل پر دوستوں کے ساتھ سامنے آنے والی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ ہوٹل پر موجودگی کی ایک ویڈیو

سامنے آئی جس پر کرکٹ شائقین اور بعض سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ مبینہ طور پر شعیب ملک اہم میچ سے ایک رات قبل میچ کی فکر کرنے کے بجائے باہر موجیں کررہے تھے۔اس ویڈیو کے حوالے سے متنازع خبریں زیر گردش ہیں جن میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ثانیہ مرزا، شعیب ملک اور دیگر قومی کرکٹرز کی یہ ویڈیو ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے ایک رات پہلے کی نہیں ہے۔دوسری جانب ثانیہ مرزا نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر پر بیان میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو بلا اجازت بنائی گئی اور اس میں ہماری نجی زندگی کی بھی پرواہ نہیں کی گئی جب کہ اس موقع پر ہمارا بچہ بھی ساتھ تھا۔شعیب ملک کی اہلیہ نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میچ ہار جانے کہ بعد بھی کھانا کھانے کی اجازت ہوتی ہے۔انہوں نے ویڈیو بنانے والے کو آئندہ بہتر مواد تلاش کرنے کا بھی مشورہ دیا۔اس حوالے سے برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں بچوں کو شیشہ کیفے لے جانا جرم ہے جس پر والدین کو سزا بھی ہوسکتی ہے۔ماہرین نے کہا کہ شیشہ کلب عوامی جگہ ہے اور عوامی جگہ پر کسی کی بھی ویڈیو بنائی جاسکتی ہے۔وائرل ویڈیو میں ثانیہ مرزا کے ساتھ ان کے شوہر شعیب ملک،وہاب ریاض، امام الحق اور دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کو دیکھا گیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…