پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

پاک بھارت میچ،کوہلی نے ٹنڈولکر کا 17سال پرانا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا

datetime 16  جون‬‮  2019 |

مانچسٹر (این این آئی)بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں 11ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔اتوار کو جب پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی میدان میں اترے تو انہیں اپنے 11ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 57رنز درکار تھے۔عالمی شہرت یافتہ بلے باز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایک مربتہ پھر شاندار اننگز کھیلی اور 11ہزار رنز مکمل کر کے یہ سنگ میل سب سے کم میچوں میں عبور

کرنے والے بلے باز بن گئے۔کوہلی نے محض 222اننگز میں 11ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا اور سابق عظیم بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ توڑ جنہوں نے 276اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔سچن ٹنڈولکر نے 17سال قبل 2002 میں کانپور کے مقام پر انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ون ڈے میچ میں 11ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان کو ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 8ہزار، 9ہزار اور 10ہزار رنز بنانے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…