منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی کونسی معروف شخصیات پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے گئیں 

datetime 16  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر( آن لائن) کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے اداکار و گلوکار علی ظفر اور ماورہ حسین بھی مانچسٹر پہنچ گئے۔کچھ ستارے قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پہلے سے مانچسٹر میں موجود ہیں اور پاکستان ٹیم کی جیت کے لیے

پْرامید ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ گلوکار و اداکار علی ظفر قومی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے مانچسٹر پہنچ گئے اور وہ آج اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کا دلچسپ ٹاکرا دیکھیں گے۔ انہوں نے گرین شرٹس کی جیت کے لیے اور میچ کے دوران بارش نہ ہونے کی امید کا اظہار کیا۔ اداکارہ ماورہ حسین پاک بھارت کا زبردست مقابلہ دیکھنے کے لیے گزشتہ روز مانچسٹر پہنچیں جہاں سے انہوں نے اپنی ایک تصویر مداحوں سے شیئر کی۔ مانچسٹر پہنچنے پر ان سے ایک شخص نے سوال کیا کہ وہ پاک بھارت میچ میں کس کو سپورٹ کر رہی ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ کیا اس سوال کا پوچھنا بنتا ہے؟اداکارہ نے پاکستانی پاسپورٹ دکھاتے ہوئے کہا کہ ظاہر سی بات ہے میری سپورٹ قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے، انشاء￿ اللہ ہم جیت جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…