پاکستان کوکل کے میچ میں ہروانے کیلئے آئی سی سی نے چال چل دی

11  جون‬‮  2019

ٹاؤنٹن ( آن لائن ) پاکستان کو ہروانے کیلئے آئی سی سی نے چال چل دی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں فاسٹ باولرز کیلئے باؤنسی وکٹ تیار کر لی گئی، کینگروز کی ٹیم کو زیادہ فائدہ پہنچنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز شیڈول پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ سے قبل قومی ٹیم کیلئے تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں فاسٹ باولرز کیلئے باؤنسی وکٹ تیار کی گئی ہے۔ باؤنسی وکٹ کا کینگروز کی ٹیم کو زیادہ فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔ جبکہ میچ کے دوران بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔ بارش والے موسم اور باونسی وکٹ کے باعث میچ کے دوران بلے بازوں، خاص کر قومی ٹیم کے بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے تیار کی گئی وکٹ پر گھاس موجود ہے اور امکان ہے کہ میچ میں فاسٹ بولرز کو مدد ملے گی۔ اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سرفراز احمد نے بھارتی ٹیم کو اس کے پسند کی وکٹیں فراہم کیے جانے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف بدھ کو ہونے والے ورلڈ کپ میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے خوشگوار موسم میں تین گھنٹہ طویل پریکٹس سیشن کیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کی خصوصی ڈرلز بھی کیں۔ یہ بھی واضح رہے کہ ٹاؤنٹن کے موسم میں پہلے سے بہتری آئی ہے تاہم بدھ کو بارش کے امکانات اب بھی موجود ہیں۔ اس حوالے سے صورتحال بدھ کو ہی واضح ہوگی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…