اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری 1992ء میں بھی گرفتار ہوئے تھے تو اس وقت پاکستان نے ورلڈ کپ 1992ء جیتا تھا اور اس وقت بھی 1992ء کی طرح ورلڈ کپ جاری ہے اور آصف علی زرداری کو گرفتار کر لیا گیا ہے،
کرکٹ شائقین آصف علی زرداری کی گرفتاری کو پاکستان میں ورلڈ کپ میں فتح قرار دے رہے ہیں، شائقین کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2019ء میں اب تک پاکستان نے نو میچوں میں سے تین میچ کھیلے ہیں اور ویسے ہی نتائج، ترتیب اور پوائنٹس حاصل ہیں۔ 1992ء کے ورلڈ کپ میں دوسر دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز سے میچ ہارا، 2019ء میں بھی پہلا میچ دوسرے دن ویسٹ انڈیز سے ہارا، 1992ء میں دوسرا میچ زمبابوے سے ہوا اور پاکستان جیت گیا لیکن اس دفعہ دوسرا میچ ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ سے ہوا اور پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا دیا، تیسرے میچ میں 1992ء میں بارش ہو گئی، اسی طرح 2019ء کے تیسرے میچ میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے تھا لیکن بارش کی وجہ سے میچ نہ ہو سکا۔ شائقین نے چوتھی مماثلت یہ بتائی کہ 1992ء کے ورلڈ کپ میں تین میچوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر تھا اور اس کے چھ پوائنٹس تھے اور اس بار بھی نیوزی لینڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ 1992ء میں بھی پاکستان اور سری لنکا کے تین تین پوائنٹس تھے اور وہ پانچویں اور چوتھی پوزیشن پر تھے۔ اب بھی ان دونوں کے پوائنٹس تین تین ہیں اور یہ چوتھے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔