ورلڈکپ ٹائٹل کے حصول میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،محمد حفیظ

10  جون‬‮  2019

ٹاؤنٹن(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر اور تجربہ کار کرکٹر محمد حفیظ نے کہاہے کہ ورلڈکپ ٹائٹل کے حصول میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ٹیم ورلڈ کپ کا اچھا آغاز نہیں کرسکی لیکن اس کے بعد شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹیم نے ٹورنامنٹ میں کم بیک کیا۔انہوں نے کہا کہ جس انداز میں ٹیم نے عالمی نمبر ون انگلینڈ کے خلاف پرفارم کیا اور کامیابی حاصل کی،  انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف بھی اچھا کھیل پیش کرے گی۔

آسٹریلیا ناقابل تسخیر ٹیم نہیں اور پاکستان ٹیم اس کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ایک سوال پر محمد حفیظ نے کہا کہ وہ صرف اس وقت ہی مطمئن ہوتے ہیں جب ان کی کارکردگی ٹیم کی فتح میں کردار ادا کرے اور وہ اس ورلڈ کپ میں ٹیم کو اپنی جانب سے 100 فیصد سے زیادہ دینے کی کوشش کریں گے۔اپنی مونچھوں کے انداز کے بارے میں انہوں نے کہاکہ انگلینڈ کے میچ سے قبل ان کا ارادہ تھا کہ وہ کامیابی ملنے پر مونچھوں کو تاؤ دیکر جشن منائیں گے اور ایسا ہی ہوا، خوشی اس بات کی ہے کہ عوام کو یہ انداز پسند آیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…