بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

10  جون‬‮  2019

ممبئی(این این آئی) کرکٹ ورلڈکپ 2011 کے ہیرو بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔37 سالہ یوراج سنگھ نے 40 ٹیسٹ، 304 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 3 سنچریوں اور 11 نصف سنچریوں کی بدولت 1900 رنز بنائے۔یوراج سنگھ نے 304 ایک روزہ میچز میں 36 کی اوسط سے

14 سنچریوں اور 52 نصف سنچریوں کی مدد سے 8 ہزار 701 رنز بنائے جبکہ ٹی ٹوئنٹی کیرئیر میں انہوں نے 8 نصف سنچریوں کی بدولت ایک ہزار 177 رنز بنائے۔یوراج سنگھ نے سال 2000 میں 18 برس کی عمر میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور بھارتی ٹیم میں مڈل آرڈر بلے باز کی حیثیت سے کھیلتے رہے۔یوراج سنگھ کا شمار ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے، 2007 کے عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ میں انہوں نے انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کے ایک ہی اوور میں چھ چھکے لگائے تھے۔انہوں نے 2011 کے کرکٹ ورلڈکپ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا، ایونٹ میں یوراج سنگھ نے ایک سنچری، 4 نصف سنچریاں اور 15 وکٹیں حاصل کیں۔کرکٹ ورلڈ کپ 2011 کے بعد یوراج سنگھ میں کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہیں کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے دور ہونا پڑا تاہم دوبارہ صحت یاب ہونے کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر ٹیم میں شامل ہوئے وقفے وقفے سے ٹیم میں ان اور آؤٹ ہوتے رہے تاہم ممبئی میں پریس کانفرنس کے دوران باقاعدہ طور پر انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…