اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

ورلڈ کپ ، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے کی ہدایت

datetime 9  جون‬‮  2019 |

لندن (این این آئی)انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ کیلئے منتظمین نے کھلاڑیوں،آفیشلز اور آرگنائزرز کو کیش سے دور کرتے ہوئے پلاسٹک منی استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تاریخ میں پہلی بار ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں، ٹیموں کے آفیشلز،امپائروں، میچ ریفریز اور ٹورنامنٹ کے ساتھ کام کرنے والے دیگر افراد کو ڈیلی الائونس کی مد میں کیش میں ادائیگی نہیں کی جارہی۔

ہر شخص کو ایک ڈیبٹ کارڈ جاری کیا گیا ہے جس میں ان کے ڈیلی الائونس کے مساوی رقم موجود ہے۔ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کیش رقم استعمال کرنے سے گریز کریں،جہاں رقم کی ادائیگی کرنا ہو وہاں کارڈ کا استعمال کیا جائے۔کارڈ کے استعمال سے منتظمین اور آئی سی سی کے تفتیش کاروں کو یہ بھی پتہ چل سکے گا کہ کب، کہاں اور کس کے ساتھ کارڈ استعمال کیا گیا ہے اس بارے میں مزید تحقیق کے لئے اس جگہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی لے جاسکے گی۔ کارڈ پر میزبان انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ تحریر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اور میزبان انگلش بورڈ نے کوشش کی ہے کہ کرکٹ میں بڑھتی ہوئی کرپشن کو روکنے کے لئے کھلاڑیوں، آفیشلز اور دیگر افراد کو کیش کی ادائیگی نہ کی جائے۔2010میں انگلینڈ میں پاکستان کے تین کھلاڑی سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر نے برطانیہ میں اسپاٹ فکسنگ کی تھی۔ جس کے بعد انہیں سزا بھگتنا پڑی تھی۔ سلمان بٹ سٹے باز مظہر مجید سے کیش لیتے ہوئے دکھائی دیئے تھے۔ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران ہر ٹیم کو اس کے ڈیلی الائونس کے مساوی کریڈٹ حد دی گئی ہے،ہر کارڈ میں 6جولائی تک گروپ میچوں تک کریڈٹ حد دی گئی ہے۔6 جولائی کو گروپ میچ ختم ہونے کے بعد دس میں سے چھ ٹیمیں وطن واپس چلی جائیں گی جبکہ چار ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…