لندن (آن لائن) بھارتی سابق سٹار کرکٹر سنیل گواسکر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اور وکٹ کیپر کپتان ایم ایس دھونی کی جانب سے فوج کے نشان والے دستانے پہننے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپر کا اصل کام گیند پکڑنا ہے اور دیکھنا بھی یہی ہے کہ دھونی یہ کام کر پاتے ہیں یا نہیں اگر نہیں کر پاتے تو بھارتی ٹیم کو ورلڈ کپ سے واپس آ جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ دستانے پر کیا نشان ہے اصل چیز اچھا کھیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا ہر بات کو نیشنلزم پر لے آتا ہے۔ واضح رہے کہ سابق کپتان نے جنوبی افریقہکے خلاف کھیلے گئے میچ میں جو گلووز استعمال کیے تھے ان پر بھارتی فوج کا نشان بنا ہوا تھا۔ کپتان نے جنوبیافریقہ کے خلاف میچ میں متنازعہ گلوز استعمال کیے تھے جس پر آئی سی سی نے ایکشن لیتے ہوئے انہیں اس حرکت سے باز رہنے کیلئے کہا جواب میں بھارتی بورڈ نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعتراض مسترد کردیا تھا۔بھارتی بورڈ کے ایک عہدے دار ونود رائے کا کہنا ہے کہ دھونی کے گلوز پر نشان آرمی کا ہے اور نہ ہی اس کا کمرشل مقصد کے لیے استعمال کیا گیا ہے تاہم گزشتہ روز آئی سی سی نے اپنے ایک بیان میں یہ واضح کردیا کہ قواعد و ضوابط کے تحت مذہبی، سیاسی اور لسانی تعصب کو ہوا دینے والی چیزوں کا کٹ، بیٹ اور گلوز پر استعمال نہیں کیاجاسکتا۔ آئی سی سی کا واضح موقف سامنے آنے کے بعد دھونی نے بی سی سی ا آئی حکام کو بتا دیا ہے کہ وہ اس تنازع کو مزید ہوا نہیں دینا چاہتے اور قواعد و ضوابط کی پابندی کریں گے۔دوسری جانب پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کوبھارت کیخلاف میچ میں کسی بھی قسم کی سیاسی حرکت سے گریز کرنے کی تلقین کردی ہے، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو صرف کھیل پر توجہ مرکوز رکھنے، بھارتی کرکٹ ٹیم کے سیاسی حربوں پر توجہ نہ دینے کی ہدایت کی ہے۔