جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

   کرکٹ ورلڈکپ کا بڑا اپ سیٹ، بنگلہ دیش کی شاندار  آل راؤنڈ کارکردگی،  جنوبی افریقہ کو باآسانی 21 رنز سے شکست د یدی 

datetime 2  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوول (آن لائن)      بنگلہ دیش  نے   کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں اپنے پہلے اور اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو باآسانی 21رنز سے  ہرا کر  بڑا اپ سیٹ کردیا ہے،بنگلہ دیش کیے شکیب الحسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔اتوار کے روز اوول کے مقام  پر کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر بنگلہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے بنگلہ دیش کو اچھا آغاز فراہم کیا

تاہم دونوں اوپنرز 75 رنز کے مجموعے پر ہی آؤٹ ہوگئے۔تمیم اقبال آغاز سے ہی انتہائی محتاط نظرآئے اور کئی مواقع پر انہیں کھیلنے میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا، انہوں نے 29 گیندوں پر 16 رنز کی سست اننگز کھیلی تاہم ان کے ساتھ اوپنر سومیا سرکار نے جارحانہ انداز اپنایا اور 30 گیندوں پر 42 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔اوپنرز کے  آؤ ٹ ہونے کے بعد تجربہ کار بیٹسمین شکیب الحسن اور مشفق الرحیم کے درمیان 142 رنز کی شراکت داری نے بنگلہ دیش کو بڑے ہدف کی جانب گامزن کردیا، دونوں تجربہ کار بلے بازوں نے بالترتیب 75 اور 78 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں۔چھٹے نمبر پر آنے والے بلے باز محمود اللہ نے انتہائی شان دار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ا?خری اوورز میں 33 گیندوں پر 46 رنز بناکر ناٹ  آؤٹ   رہے۔بنگلہ دیش نے بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ کی مضبوط باؤ لنگ کے سامنے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی طرف سے عمران طاہر، پہیلوکوایو اور کرس مورس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقہ نے ہدف کے تعاقب میں اوپنر کوئنٹن ڈی کوک کی وکٹ 49 رنز پر گنوائیں جب وہ 23 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد کپتان فاف ڈیوپلیسی اور مرکرام نے اچھی شراکت قائم کرتے ہوئے مجموعے کو 102 تک پہنچایا۔  مرکرام 45 رنز بنا کر شکیب الحسن کی گیند پر  آوٹ ہوئے جبکہ فاف ڈیوپلیسی نے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53 گیندوں پر 62 رنز بنا کر  آؤ ٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور 147 رنز تھا۔

ڈیوڈ ملر اور وینڈر ڈوسن نے چوتھی وکٹ میں ذمہ دارانہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کے اسکور کو 200 تک پہنچایا اور شراکت میں 55 رنز کا اضافہ کیا تاہم مستفیض الرحمٰن نے ملر کی وکٹ حاصل کرکے جنوبی افریقہ کے چوتھے بلے باز کو پویلین بھیج دیا، ملر نے 38 رنز بنائے تھے۔ڈوسن اور جے پی ڈومینی نے 26 رنز کی شراکت کو محمد سیف الدین 228 کے اسکور پر ختم کردی تاہم ڈوسن 41 رنز کی اننگز کھیل چکے تھے جس کے بعد سیف الدین نے پھلکوایو کو 252 رنز پر  آؤٹ کرکے بنگلہ دیش کو ایک اور کامیابی دلائی۔

مستفیض الرحمٰن نے 10 رنز بنا کر کھیلنے والے کرس مورس کو 275 رنز پر پویلین بھیج کر جنوبی افریقہ کے لیے مشکلات کھڑی کیں تاہم دوسرے اینڈ پر ڈومینی جیسے تجربہ کار بلے باز موجود تھے لیکن مستفیض الرحمٰن نے جلد ہی ان کی وکٹیں بھی اڑا دیں۔جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز تک 8 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے اور میچ میں 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمٰن نے سب سے زیادہ 3 اور محمد سیف الدین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔بنگلہ دیش کی طرف سے شکیب الحسن کو شاندار کارکردگی پر مین آف  دی میچ قرار دیا گیا۔خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کو پہلے میچ میں انگلینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور رواں ورلڈ کپ میں اب تک یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔

قبل ازیں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان فاف ڈیوپلیسی کا کہنا تھا کہ وہ ایک اضافی فاسٹ باؤلر کے ساتھ میدان میں اتر کر بنگلہ دیش کو دباؤ میں لینے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ٹیم کے اہم بلے باز ہاشم  آملہ کے سر پر گیند لگنے کی وجہ سے وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، جبکہ ان کی جگہ جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ ملر کو شامل کیا گیا ہے۔اس موقع پر بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم متوازن ہے اور تمیم اقبال کی واپسی ہوئی ہے اور وہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ جنوبی افریقہ کو اپنے پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ کے خلاف بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ وہ عالمی میلے میں اپنی پہلی جیت تلاش کر رہی ہے۔د بنگلہ دیش کے پاس جنوبی افریقہ کو ورلڈکپ میں شکست دینے کا اعزاز حاصل ہے اور یہ شکست اس نے 2007 کے عالمی کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں دی تھی جب بنگال ٹائیگرز 67 رنز سے کامیاب ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…