منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اوبر نے کرکٹ کے شائقین کے لیے شاندار آفرز کا اعلان کر دیا

datetime 20  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)دنیا کی سب سے بڑی رائیڈ شیئرنگ کمپنی اوبر نے عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ کرکٹ ورلڈ کپ (CWC) کے حوالے سے اپنے معاہدے کے بعد،پاکستان میں کر کٹ کے پرستاروں کو بڑی کامیابی حاصل کرنے کا موقع فراہم کر نے کا اعلان کر دیا ۔ کر کٹ ورلڈ کپ میں ride-to-win اور drive-to-win مقابلہ کے ذریعے، اوبر اپنے رائیڈرز اور ڈرائیور کو اوبر ایپ کے ذریعہ انعامات بنانے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

اس مقابلے کا مقصد عالمی کھیل سے لگائو رکھنے والے شائقین کو بہترین تجر بہ فراہم کر نا ہے ۔ رائیڈرز اور ڈرائیورز کے لیے یہ مقابلہ اوبر اور عالمی کھیل کے فروغ کا حصہ ہے۔ کرکٹ کا کھیل لاکھوں پرستاروں کو ایک مذہب کی طرح جوڑتا ہے ۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے اوبر پاکستان کے ہیڈ آف مارکیٹنگ ، سعد نوید پال نے کہا، ”کرکٹ پاکستان کا پسندیدہ کھیل ہے، یہی وجہ ہے کہ اوبر اس سال کھیل کے سب سے بڑے جشن کو منا رہا ہے ،آئی سی سی کے ساتھ شراکت داری میں، ہم اپنے رائیڈرز اور ڈرائیور پارٹنرز کو کھیل کا حصہ بننے کا ایک موقع فراہم کرتے ہوئے کر کٹ کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں۔یہ ورلڈ کپ رائیڈرز کو حیرت انگیز انعامات جیتنے کا موقع فراہم کر نے کے ساتھ ٹیم پاکستان کو سب سے بڑے مرحلے پر سپورٹ کر نے کا موقع بھی دے رہا ہے۔ ”اوبر اس مقابلے کے ذریعہ شائقین کو ورلڈ کپ کا بہترین تجربہ فراہم کر ے گا ۔رائیڈرز 20 سے 500 رنز یہ اس سے بھی زیادہ مقررہ ہدف کو مکمل کرنے پر مختلف انعامات جیت سکتے ہیں۔یہ رنز اوبر ایپ کے ذریعہ ان کے روزمرہ سفر کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے۔اوبر ڈرائیور پارٹنرز کے لئے بھی ایک ایسا ہی مقابلہ ہے۔

انعامات جیتنے کے لئے، انہیں خصوصی سفر میں انعام دیا جائے گا اور ہفتے کے سفر کے اہداف کو حاصل کرنے کے ذریعے بونس رن کے ساتھ روزمرہ کے سفرکے ذریعہ رنز بنانا ہوں گے۔ ہفتے کے آخر میں خوش قسمت افراد لکی ڈرا کے ذریعے پاکستان با مقابلہ دیگر ممالک کے میچ دیکھنے کے لئے انگلینڈ کا سفر کریں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ اوبر کی شراکت داری مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ میں آئی سی سی کے ساتھ اسپانسرشپ کے بعد رائیڈ اینڈ فوڈ ڈلیوری ایپ کے ساتھ اپنی نوعیت کی پہلی شراکت داری ہے ۔

گزشتہ سال، دنیا بھر میں لڑکیوں اور عورتوں کو بااختیار بنانے کے لئے اوبر نے ویسٹ انڈیز میں آئی سی سی خواتین ورلڈ ٹی 20 میں شراکتی حمایت کی تھی۔اس شراکت داری کے ایک حصے کے طور پر، اوبرنے کھیلوں میں خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی اور ٹی 20 چیمپئن شپ کے لئے حمایت پیدا کرنے کے لئے مختلف شعبوں سے کھیلوں کی شخصیات کے ساتھ تعاون میں#JerseyKnowsNoGender مہم کا انعقاد بھی کیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…