جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کیخلاف میچ میں مبینہ ٹمپرنگ کے الزامات،آئی سی سی نے انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر لیام پلنکٹ سے متعلق بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 13  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر لیام پلنکٹ کو پاکستان کے خلاف دوسرے میچ میں مبینہ ٹمپرنگ کے الزامات سے بری کردیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی تصدیق کرتی ہے کہ میچ انتظامیہ کو لیام پلنکٹ کی جانب سے گیند سے چھیڑ چھاڑ پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ میچ انتظامیہ کو گزشتہ میچ کے دوران ہر اوور کے بعد گیند کے جائزے سے کوئی ثبوت نہ ملنے پر الزامات کے حوالے سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔آئی سی سی کا کہنا تھا کہ مطابق لیام پلنکٹ نے میچ کے بعد بال ٹمپرنگ کے حوالے سے لگائے گئے الزامات پر معاملہ انتظامیہ کے سامنے اٹھایا تاہم دونوں امپائروں کرس گیفنے اور پال ریفل نے میچ ریفری رچی رچرڈسن سے مشاورت کے ساتھ مل کر معاملے کو یہی پر ختم کردیا۔خیال رہے کہ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل میزبان انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 5 میچوں کی ایک روزہ سیریز جاری ہے جہاں اب تک دو میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے پہلا میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا تھا۔دوسرے میچ میں دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا تاہم انگلینڈ نے میچ میں 12 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا میچ ساوتھمپٹن میں کھیلا گیا تھا جس کے بعد لیام پلنکٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے دکھایا گیا تھا۔لیام پلنکٹ نے ایک ایسے وقت میں فہیم اشرف کی وکٹ حاصل کی تھی جب پاکستان کو رنز بنانے کی رفتار میں مزید تیزی دکھانا تھی تاہم انہوں نے 49 ویں اوور میں وکٹ حاصل کی تھی۔پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 361 رنز بنائے تھے۔دونوں ٹیموں کے درمیاں اگلا میچ 15 مئی کو کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…