جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

شاہد آفریدی کی کتاب ’’گیم چینجر‘‘ مشکلات کا شکار ،معاملہ عدالت میں پہنچ گیا

datetime 6  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شاہد آفریدی کی کتاب ’’گیم چینجر‘‘ مشکل کا شکار۔نجی ٹی وی کے مطابق شاہد آفریدی کی کتاب ’’گیم چینجر‘‘ پر پابندی عائد کرنے سے متعلق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شاہد آفریدی نے لیجنڈ جاوید میانداد کے لیے ’’سمال مین‘‘ کا لفظ استعمال کیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں گیم اور فین کو تکلیف پہنچائی۔واضح رہے شاہد آفریدی کی کتاب گیم چینجر نے جہاں پاکستان میں کرکٹ کی دنیا میں طوفان برپا کر رکھا ہے وہاں انکی کتاب میں سیاسی شخصیات سے متعلق بھی دلچسپ اقتباسات سامنے آئے ہیں۔ کرکٹ کی دنیا میں اپنے ابتدائی کیرئیر کے بارے میں بتاتے ہوئے شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ انھوں نے ون ڈے میں تیز ترین سنچری بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کے بیٹ سے بنائی۔ انہوں نے لکھا سچن ٹنڈولکر نے اپنا بلا وقار یونس کو دیا کہ اور کہا کہ سیالکوٹ سے ایسا ایک بیٹ ان کو بنوا کر دیں۔ وقار یونس نے سچن کا بلا شاہد آفریدی کو تھما دیا جس سے انھوں نے اپنے کیرئرکی مشہورزمانہ تیز ترین سینچری کی ۔ شاہد آفریدی نے سنتیس گیندوں پر ایک سو رنز بنا ئے تھے۔ شاہدآفریدی کی سوانح حیات گیم چینجر کے لکھاری وجاہت سعید خان نے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کا معاملہ شاہدآفریدی نے درست وقت کے لیے سنبھال کے رکھا تھا۔ شاہد آفریدی نے تنقید کے ساتھ تعریف بھی کی ہے۔ جس کا اندازہ قاری کوپوری کتاب پڑھنے کے بعد ہی ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے اپنی کتاب میں سیاسی شخصیات پر بھی بات کی ہے۔

عمران خان کے بارے میں شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بطور کھلاڑی اور وزیر اعظم انھیں بے حد پسند ہیں۔ مگر ان کے ارد گرد کے لوگوں کی وجہ سے عمران خان اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف کے بارے میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ بھلے ان پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں مگر وہ ڈیلیور کرنا جانتے تھے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے بارے میں شاہد آفریدی کا دلچسپ انکشاف سامنے آیاہے۔ سابق آلرائونڈر نے لکھا کہ پی سی بی کے سابق چیئر مین اعجاز بٹ سے ان کی لڑائی ہو گئی۔ اس کے بعد بلاول بھٹو انکے اور چیرمین پی سی بی کے درمیان صلح کرانے آئے تو انھوں نے شرط رکھی کہ صلح تو ہو جائے گی مگر ہر ریلی میں انکے ساتھ رہنا ہو گا۔شاہد آفریدی لکھتے ہیں کہ انھوں نے اس معاملے میں بلاول بھٹو کو صاف انکار کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…