جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر نے اپنے استعفے کی خبروں کی تردید کردی

datetime 5  مئی‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر نے اپنے استعفے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ میڈیا پر استعفیٰ کی خبریں سن کر مجھے بھی حیرت ہوئی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دو بڑوں کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔

صدر ہاکی فیڈریشن خالد سجاد کھوکھر نے گزشتہ روز شہباز سینئر کے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آصف باجوہ کو نیا سیکرٹری نامزد کر دیا گیا ۔شہباز سینئر نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں استعفیٰ کی خبر کی ترید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا ہے۔ میڈیا پر استعفیٰ کی خبریں سن کر مجھے بھی حیرت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن کوئی بڑا تعارف نہیں ، میں نے اس ملک کے لیے جو کیا ہے وہی میرا تعارف ہے۔شہباز سینئر نے کہا کہ اگر لوگ چاہتے ہیں کہ میں ہاکی فیڈریشن میں کام نہیں کروں تو میں بغیر کسی لڑائی کے کام نہیں کروں گا لیکن اس طرح میڈیا پر بیانات دینا درست نہیں ہے یہ ایک غیر اخلاقی عمل ہے۔واضح رہے کہ دو ہفتہ قبل سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتظامی امور اور قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا تھا۔یاد رہے پاکستان نے 1994 میں آخری بار عالمی ہاکی کپ جیتا تھاجس کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی بری ہی ہوتی چلی گئی۔ گزشتہ سال اولمپک گیمز میں ہاکی ٹیم نے بارہ ٹیموں میں سے آٹھویں نمبر پر رہی۔2018 میں بھی قومی ہاکی ٹیم کارکردگی دکھانے میں بری طرح ناکام رہی اور پورے سال میں کوئی ایک بھی بڑا ٹورنامنٹ اپنے نام نہیں کرسکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…