جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

پی سی بی قوانین کی خلاف ورزی پر کرکٹر گوہر علی پر دو سال کی پابندی عائد

datetime 27  اپریل‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کرکٹر گوہر علی پر دو سال کی پابندی عائد کردی ہے جبکہ ڈیپارٹمنٹ سول ایوایشن اتھارٹی پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق گریڈ ٹو پیٹرنز ٹرافی میں پاکستان نیوی نے سول ایوی ایشن کی ٹیم پر اعتراض کیا تھا کہ اس نے میچ میں گوہر علی کو قوانین کے خلاف میدان میں اتارا۔تحقیقات کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ گوہر علی نے

خیبر پختونخوا پولیس کے باقاعدہ ملازم ہونے کے باوجود سول ایوایشن کا کنٹریکٹ قبول کیا جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔تحقیقات کے بعد پی سی بی نے گوہر علی پر دو سال کی پابندی عائد کر دی اور سول ایوایشن پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ اس کے میچ کے نو پوائنٹس بھی نیوی کو دے دیئے گئے۔سول ایوی ایشن کی ٹیم فیصلے کے بعد پیٹرنز ٹرافی کا سیمی فائنل کھیلنے سے بھی محروم ہوگئی۔ گوہر علی اس سال پاکستان سپر لیگ کے دوران بھی ایکشن میں تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…