پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

کشیدہ حالات،پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا منسوخ

datetime 27  اپریل‬‮  2019 |

کولمبو (این این آئی)سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان انڈر 19 کے دورے کی میزبانی سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کے سیکیورٹی کی یقین دہانی سے متعلق خط کے جواب میں کہا کہ

انہوں نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سری لنکن حکام کے مطابق اس وقت ان کا ملک کسی بھی دوسرے ملک کی ٹیم کی میزبانی کرنے کی حالت میں نہیں ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سری لنکن بورڈ کو نیوٹرل مقام پر کھیلنے کی تجویز دی گئی تھی تاہم انہوں نے اس پر بھی معذرت کرلی تھی۔سری لنکن حکام نے پی سی بی کو ارسال کیے جانے والے اپنے خط میں کہا کہ ملک میں حالات معمول پر آنے کے بعد کرکٹ دوبارہ بحال کی جائے گی۔خیال رہے کہ 21 اپریل کو کولمبو میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے دھماکوں میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد ملک میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ پی سی بی نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کے دورہ سری لنکا کو سیکیورٹی سے مشروط قرار دیا تھا۔پی سی بی ترجمان نے 21 اپریل کو کہا تھا کہ یہ دورہ میزبان کرکٹ بورڈ اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہوگا۔انہوںنے کہا تھا کہ دھماکوں کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے، تاہم سیکیورٹی کی مکمل یقین دہانی کے بعد ہی قومی انڈر 19 ٹیم کو سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا تاہم اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو خط بھی لکھا گیا تھا۔پاکستان انڈر 19 ٹیم کو 30 اپریل کو سری لنکا روانہ ہونا تھا جہاں اسے 2 چار روزہ جبکہ 3 ایک روزہ میچز کھیلنے تھے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…