ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انٹر ڈیپارٹمنٹل اور ڈویڑنل نیشنل باسکٹ بال چمپئن شپ کا آغازآج سے ہوگا

datetime 9  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)انٹر ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئن شپ کا آغاز (آج) بدھ سے اسلام آباد میں ہو گا جس کے افتتاحی میچ میں دفاعی چمپئن پاکستان آرمی اور پولیس کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔ چمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق فیڈرل باسکٹ بال ایسو سی ایشن کے زیراہتمام کھیلی جانیوالی انٹر ڈیپارٹمنٹل چمپئن شپ میں شریک سات ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

جس کے تحت پول اے پاکستان آرمی ، پی او ایف واہ اور پولیس جبکہ پول بی میں واپڈا ، پاکستان ائیر فورس، ریلویزاور نیوی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیڈرل باسکٹ بال ایسو سی ایشن نے چمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔10اپریل سے شروع ہونیوالی چمپئن شپ کے پہلے روز پاکستان آرمی اور پولیس کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں مد مقابل ہونگی جبکہ واپڈا کا مقابلہ نیوی اور ائیر فورس کی ٹیم ریلویز کیخلاف مد مقابل ہو گی۔ اوج ظہور نے بتایا کہ انٹر ڈیپارٹمنٹل چمپئن شپ کے سیمی فائنل 13اپریل اور فائنل 14اپریل کو کھیلا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ باسکٹ بال فیڈریشن نے نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئن شپ کیساتھ ساتھ انٹر ڈویژنل باسکٹ بال چمپئن شپ گریڈ بی بھی 10اپریل سے 14اپریل تک منعقد کریگی جس میں شریک ٹیموں میں پول اے میں اسلام آباد، کوہاٹ ، سرگودھا، مردان ، پول بی میں کراچی ، راولپنڈی ، فاٹا اور میر پور خاص شامل ہیں۔ڈویژنل چمپئن شپ کے پہلے روز کوہاٹ اور سرگودھا،کراچی اور میر پور خاص، اسلام آباد اور مردان ، راولپنڈی اور فاٹا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔دونوں چمپئن شپ کے فائنل 14 اپریل کو منعقد ہونگے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…