منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

انٹر ڈیپارٹمنٹل اور ڈویڑنل نیشنل باسکٹ بال چمپئن شپ کا آغاز بدھ سے ہوگا

datetime 8  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)انٹر ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئن شپ کا آغاز (کل) بدھ سے اسلام آباد میں ہو گا جس کے افتتاحی میچ میں دفاعی چمپئن پاکستان آرمی اور پولیس کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔ چمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق فیڈرل باسکٹ بال ایسو سی ایشن کے زیراہتمام کھیلی جانیوالی انٹر ڈیپارٹمنٹل چمپئن شپ میں شریک سات ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

جس کے تحت پول اے پاکستان آرمی ، پی او ایف واہ اور پولیس جبکہ پول بی میں واپڈا ، پاکستان ائیر فورس، ریلویزاور نیوی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیڈرل باسکٹ بال ایسو سی ایشن نے چمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔10اپریل سے شروع ہونیوالی چمپئن شپ کے پہلے روز پاکستان آرمی اور پولیس کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں مد مقابل ہونگی جبکہ واپڈا کا مقابلہ نیوی اور ائیر فورس کی ٹیم ریلویز کیخلاف مد مقابل ہو گی۔ اوج ظہور نے بتایا کہ انٹر ڈیپارٹمنٹل چمپئن شپ کے سیمی فائنل 13اپریل اور فائنل 14اپریل کو کھیلا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ باسکٹ بال فیڈریشن نے نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئن شپ کیساتھ ساتھ انٹر ڈویژنل باسکٹ بال چمپئن شپ گریڈ بی بھی 10اپریل سے 14اپریل تک منعقد کریگی جس میں شریک ٹیموں میں پول اے میں اسلام آباد، کوہاٹ ، سرگودھا، مردان ، پول بی میں کراچی ، راولپنڈی ، فاٹا اور میر پور خاص شامل ہیں۔ڈویژنل چمپئن شپ کے پہلے روز کوہاٹ اور سرگودھا،کراچی اور میر پور خاص، اسلام آباد اور مردان ، راولپنڈی اور فاٹا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔دونوں چمپئن شپ کے فائنل 14 اپریل کو منعقد ہونگے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…