منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

ایم پی ایز الیون نے ایمرا سینئرز کو 2 رنز سے ہرا دیا

datetime 3  اپریل‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی )ایمرا کرکٹ ٹورنامنٹ کے رنگارنگ میچزز کا سلسلہ جاری ہے۔پہلے میچ میں اینٹی کرپشن کی ٹین نے سپر اوور میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو شکست دے دی۔دوسرے میچ میں ایم پی ایز الیون کا سامنا ایمرا سنیئرز الیون کے ساتھ ہوا۔کپتان جہانگیر خانزادہ ،صہیب بھر تھ

بلال اکبر خان، سمیع اللہ خان، بلال تارڑ، میاں طاہر جمیل، ملک ظہیر اقبال، غلام رضا ربیرا، چوہدری منیب الحق، عرفان بشیر، مخدوم عثمان اور پی پی پی کے علی حیدر گیلانی پر مشتمل ایم پی ایز الیون کے کپتان لیگی ایم پی اے جہانگیر خانزادہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو صحیح ثابت ہوا۔ایم پی ایز الیون نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے علی حیدر گیلانی اور جہانگیر خانزادہ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت دس اوورز میں 124 رنز کو ٹارگٹ دیا۔علی حیدر گیلانی نے 30 جبکہ جہانگیر خانزادہ نے 39 رنز سکور کیے اور فلک شگاف 4 چھکے لگائے۔جواب میں ایمرا سنیئرز کی ٹیم نے قادر خواجہ کی شاندار اننگز سے اچھا آغاز کیا قادر خواجہ نے 58 سکور کیے تاہم ایم پی ایز الیون نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ایمراسینئر ز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے دی۔علی حیدر گیلانی کو آل رانڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔لیگی ایم پی ایز نے ایمرا کے صدر آصف بٹ اور ایمرا باڈی کو شاندار ٹورنامنٹ کرانے کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایمرا نے صحت مند سرگرمی نہ صرف صحافی بھائیوں کے لیے کرائی بلکہ دفاتر میں موجود اور اسمبلیوں میں موجود لوگوں کے درمیان کرائی، ایسے ٹورنامنٹ بہت کم ہوتے ہیں لیکن ایمرا کو کریڈٹ جاتا ہے انہوں نے اتنا بڑا ٹورنامنٹ کرایا اور ہمیں بھی کھیلنے کا موقع دیا جو ہمیں بہت کم ملتا ہے، ہم تہہ دل سے ایمرا کے مشکور ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…