جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے شیڈول اور کپتان کا اعلان کردیا،تیاریوں کے لئے گرین شرٹس کو گیارہ میچ ملیں گے

datetime 2  اپریل‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے شیڈول کا اعلان کردیا جس کے تحت میگا ایونٹ کی تیاریوں کے لئے گرین شرٹس کو گیارہ میچ ملیں گے۔سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم 23اپریل کو انگلینڈ کی ون ڈے سیریز میں شرکت کے لئے روانہ ہوگی۔پی سی بی کے مطابق 27اپریل کو پاکستانی ٹیم کینٹ اور 29اپریل کو نارتھمپٹن شائرکے خلاف پچاس پچاس اوورز کے پریکٹس میچ کھیلے گی۔یکم مئی کو لیسٹر شائر کے خلاف ٹی ٹوئینٹی میچ ہوگا ،

پانچ مئی کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل کارڈف میں ہوگا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے میچ 8مئی کو اوول،گیارہ مئی کو ساوتھمپٹن ،14مئی کو برسٹل،17مئی کو ٹرینٹ برج اور19مئی کو لیڈز میں کھیلا جائیگا۔ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم 24 مئی کوبرسٹل میں افغانستان اور26مئی کوکارڈف میں بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی،ورلڈ کپ30مئی سے شروع ہوگا اور پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز31مئی کوٹرینٹ برج میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کریگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…