جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

انڈین پریمیئر لیگ کا بھانڈہ پھوٹ گیا، للت مودی کا دہلی اور کولکتہ کے مابین میچ میں فکسنگ کا انکشاف 

datetime 1  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(آن لائن)انڈین پریمیئر لیگ کے سابق کمشنر للت مودی نے انڈین پریمیئر لیگ میں دہلی اور کولکتہ کے مابین میچ کے دوران فکسنگ کا انکشاف کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری میچ کی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ

دہلی کے کپتان ریشپ پنٹ وکٹ کے پیچھے آواز لگاتے ہوئے بتا رہے کہ اگلی گیند پر چوکا ہو گا اور اگلی گیند پر ایسا ہی ہوا جب روبن اوتھپا نے سندپت لمیشنئے کو چوکا مار دیا۔ اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یقین نہیں ہو رہا یہ کیا مذاق ہے، کرکٹ کے اتنے بڑے میچ میں کھلے عام میچ فکسنگ ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل، آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے حکام کب تک سوتے رہیں گے انہیں اس معاملے کا نوٹس لینا چاہئے۔سماجی رابطے پر ویڈیو جاری ہونے کے چند لمحات کے ساتھ ہی یہ ویڈیو وائرل ہو گئی اور کرکٹ کے شائقین کی جانب سے اس میچ کو فکس قرار دیا جا نے لگا۔یاد رہے آئی پی ایل میں میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ کا یہ کوئی پہلا اسکینڈل نہیں ہے۔ 2013 کے ایڈیشن میں بھی اسپاٹ فکسنگ کا ایک اسکینڈل منظر عام پر آیا تھا۔راجھستان رائلز کے تین کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے جن میں سری سانتھ ، انکیت چووان اور اجیت چندالیہ شامل تھے۔اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پر تینوں کھلاڑیوں کو دہلی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان پر تاحیات پابندی لگا دی تھی۔اس سے قبل چنائے سپر کنگ کے ایک اعلیٰ عہدیدار اور بی سی سی آئی کے صدر سری نواسن کے داماد کو ممبئی پولیس نے غیر قانونی طور پر جواء4 کھیلنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، جس کی وجہ سے سری نواسن کو بی سی سی آئی کی صدارت چھوڑنی پڑی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…