منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش کے بعد کوچ مکی آرتھر کا ایسا حیران کن ردعمل کہ پاکستانیوں کا غصہ ساتویں آسمان پرپہنچ جائیگا

datetime 1  اپریل‬‮  2019 |

دبئی( آن لائن )آسٹریلیا کے خلاف 5 ون ڈے پر مشتمل سیریز میں 0-5 سے وائٹ واش کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔دبئی میں کینگروز کے ہاتھوں عبرتناک وائٹ واش کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ہم انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل اپنے کھلاڑیوں کو آرام کروانا چاہتے تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ یہاں ہمارے بارے میں بڑے کھلاڑیوں کو آرام دینے کی بحث ہوگی، تاہم ہمیں ایسا کرنا تھا اور ورلڈ کپ سے قبل اپنے دیگر کھلاڑیوں کو بھی موقع دینا تھا جو ڈومیسٹک اور لسٹ اے کرکٹ میں بہترین فارمنس دیتے آرہے ہیں۔مکی آرتھر نے ٹیم کے وائٹ واش کے بعد بھی کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سیریز میں جو مثبت چیز ہمیں دکھائی دی وہ سیریز کے دوران پاکستانی بلے بازوں کی جانب سے لگائی گئی 5 سنچریاں ہیں جبکہ اس کے علاوہ ہمیں ایک بیٹسمین اور ایک فاسٹ بائولر بھی ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سیریز ہارنا نہیں چاہتا، ہم ہر مرتبہ سیریز جیتنے کے خواہش مند ہیں، لیکن اس وقت ہم اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ میدان میں نہیں اترے۔مکی آرتھر نے کہا کہ آرام دیے جانے والے کھلاڑی گزشتہ برس ستمبر سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں، تاہم عالمی کپ سے قبل ان کا آرام کرنا ضروری تھااور یہی کھلاڑی پاکستان ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کو آرام کا موقع یا پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل(میں دے سکتے تھے یا پھر آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں دے سکتے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے بعد سے ہماری انفرادی پرفارمنس میں نکھار ضرور آیا ہے لیکن ہمیں بدقسمتی سے صف اول کی ٹیموں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ٹیم کی بائولنگ پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ہمیں اس شعبے میں کام کرنا ہے، کیونکہ گزشتہ ایک سال سے اختتامی اوورز(دیتھ اوورز)میں ہماری بائولنگ اچھی نہیں رہی ہے۔مکی آرتھر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں پر امید ہوں کہ ہمارے پاس ایسے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو ورلڈ کپ میں حریف ٹیموں کو پریشان کریں گے۔’ورلڈکپ 2019 کے لیے قومی ٹیم کی سلیکشن کے حوالے سے باتے کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ وہ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق کے ساتھ مشاورت سے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے قریب ہیں، تاہم ابھی ایک کھلاڑی سے متعلق فیصلہ لینا باقی ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…