جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

اقبال امام کو خواتین کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کئے جانے کا امکان

datetime 27  مارچ‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اقبال امام کو خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اقبال امام پاکستان کرکٹ بورڈ کے کوالیفائیڈ کوچ ہیں جنہیں اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ میں شروع ہونے والے خواتین کے انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹ میں ریجن کا کوچ مقرر کیا گیا ۔ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کے آسٹریلوی بیٹنگ کنسلٹنٹ اینڈی رچرڈز اپنا عہدہ چھوڑ کر وطن واپس چلے گئے ہیں، جس کے بعد ویمن کرکٹ ٹیم

کے کوچ مارک کولز کے ساتھ بیٹنگ لائن کو بہتر بنانے کیلئے اقبال امام کو خواتین کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔پی سی بی انٹر ڈیپارٹمنٹل ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ میں زرعی ترقیاتی بینک، اسٹیٹ بینک، ایچ ای سی اور پی سی بی الیون کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ میں نئی سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مانیٹر کرے گی جس کے بعد دورہ جنوبی افریقا کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا، ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں لگایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…