جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

وہاب ریاض کا نام ٹیم کے اعلان سے چند گھنٹے قبل نکال کر محمد حسنین کو شامل کرنے کا انکشاف

datetime 13  مارچ‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن) فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا نام ٹیم کے اعلان سے چند گھنٹے قبل نکال کر 18 سال کے دائیں ہاتھ کے تیز بولر محمد حسنین کو شامل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق 33 سال کے وہاب ریاض کا نام ٹیم کے اعلان سے چند گھنٹے قبل نکال کر 18 سال کے دائیں ہاتھ کے تیز بولر محمد حسنین کو شامل کرنے کے سبب باہر کیا گیا،کوئٹہ گلیڈی ائیڑ کے لیے

پاکستان سوپر لیگ 2019 میں حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے محمد حسنین کو اپنی تیز رفتار بولنگ کے سبب خاص توجہ ملی۔طلاعات کے مطابق کوچ مکی آرتھر نوجوان فاسٹ بولر کو ٹیم میں شامل کرنے کے حق میں نہیں تھے تاہم پی سی بی سے اپنی بیشتر باتیں منوانے والے آرتھر کو اس حوالے سے پیچھے ہٹنا پڑا۔کوچ مکی آتھر ورلڈ کپ اسکواڈ میں 5 فاسٹ بولرز شامل کرنے کے حق میں ہیں اور اس اعتبار سے آسٹریلیا سیریز میں وہ جنید خان اور وہاب ریاض کی کارکردگی کا بغور جائزہ لینا چاہتے تھے، متعدد بار فٹنس مسائل کا شکار رہنے والے جنید خان سے مکی آرتھر زیادہ خوش نہیں ہیں اور ان کا خیال ہے کہ بائیں ہاتھ کے تیز بولر اپنی فٹنس کے حوالے سے مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی سے باتیں چھپاتے ہیں۔دوسری جانب عثمان خان شنواری کے بھی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات بہت معدوم ہیں، اطلاعات ہیں کہ ا?سڑیلیا کے خلاف سیریز میں روانگی سے قبل یا پھر دوران سیریز وہاب ریاض کو بلانے کی بھی تجویز زیر غور ہے البتہ اس کا انحصار حالات پر منحصر ہے کہ ٹیم کی کارکردگی کیسی رہتی ہے۔79 ون ڈے میچوں میں 34.34 کی اوسط سے 102 وکٹ حاصل کرنے والے وہاب ریاض 2011 اور2015 کے ورلڈکپ کھیل چکے ہیں تاہم پاکستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ا?خری بار بائیں ہاتھ کے تیز بولر نے 4 جون 2017ء کو برمنگھم میں بھارت کے خلاف میچ کھیلا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…