جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

کرکٹ کے میدان سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری دنیا کی دواہم ٹیموں نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

datetime 11  مارچ‬‮  2019 |

راچی (این این آئی) پاکستان سپر لیگ کے بعد پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک اور بڑی خبر سامنے آگئی، دو غیر ملکی ٹیموں نے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت کے اقدامات سے بین الاقوامی کرکٹ کی بہاریں پاکستان میں لوٹنے لگیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کھیلنے والے تقریبا تمام ہی غیر ملکی کھلاڑی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایکشن دکھا رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کاکہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایسوسی ایٹ کی ممبر مالدیپ کی کرکٹ ٹیم 10 روزہ دورے پر 19 مارچ کو پاکستان پہنچے گی۔

ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کراچی میں چار میچز کھیلے گی جبکہ مالدیپ کی ٹیم اکیڈمی اور جونیئر ٹیموں کیخلاف میچزکھیلے گی۔ دوسری جانب یہ بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ سویڈن کی کرکٹ ٹیم اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ سابق پاکستانی کرکٹر آصف خان مالدیپ کی ٹیم کے کوچ ہیں، دورہ پاکستان میں وہ بھی اپنی ٹیم کے ساتھ آئیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے سیزن فور کے پانچویں مرحلے کا آغاز کراچی میں شروع ہوگیا جس کے تحت فرنچائزز ٹیمیں ٹرافی حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے سے مقابلے کریں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…