منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ ،بھارت نے کرکٹ پچ کو سیاسی اکھاڑہ بنا دیا،حیرت انگیز اعلان

datetime 8  مارچ‬‮  2019 |

نئی دہلی(آن لائن)بھارت نے کرکٹ پچ کو سیاسی اکھاڑہ بنا دیا، ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ کھیلنے کا فیصلہ بھارتی سیاستدان کریں گے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان تنا بدستور قائم ہے اور اسی کی وجہ سے ورلڈ کپ میں 16 جون کو روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے پر بھی غیریقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ پلوامہ واقعے کے بعد ہی بھارت میں گرین شرٹس سے میگا ایونٹ کے اہم مقابلے کے بائیکاٹ کا مطالبہ سامنے آیا جس میں ہربھجن سنگھ جیسے سابق کرکٹرز بھی شامل تھے۔

بی سی سی آئی کی جانب سے پاکستان کے بائیکاٹ کا معاملہ آئی سی سی کے پلیٹ فورم پر بھی اٹھانے کا اعلان ہوا تاہم اس میں دم نہ ہونے کی وجہ سے یوٹرن لے لیا گیا، اب اس میچ کے بارے میں فیصلے کیلئے گیند حکومت کے کورٹ میں پھینک دی گئی ہے۔بی سی سی آئی کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے چیئرمین ونود رائے کی جانب سے پہلے ہی واضح کردیا گیا ہے کہ وہ عوام کی رائے کے ساتھ کھڑے ہیں، وہ جیسا چاہئیں گے ویسا ہی ہوگا، حکومت کو فیصلہ کرنا ہے ،جیسا وہ کہے گی ہم ویسا ہی کریں گے۔معروف بھارتی صحافی شردا اگرا نے کہاکہ اس معاملے میں آئی سی سی کی جانب سے مداخلت کا کوئی امکان نہیں ہے اور ان کے خیال میں بھارتی بورڈ بھی کھیلنے سے انکار نہیں کرے گا۔دوسری جانب جاوید میانداد سے تاریخی چھکا کھانے والے سابق فاسٹ بالر چیتن شرما نے کہاکہ میرے لیے ملک سب سے اہم ہے، 2 پوائنٹس سے دستبردار ہوجانا چاہیے، جب ان سے سوال ہوا کہ سیمی فائنل یا فائنل میں پاکستان سے مقابلہ ہونے کیا کرنا چاہیئے ؟، اس پر انھوں نے کہا کہ ملک کیلئے ورلڈ کپ کو بھی قربان کردینا چاہیے۔ادھر بھارتی کرکٹ بورڈ کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے سربراہ ونود رائے کی ہدایت پر پاکستان پر پابندی لگانے کے حوالے سے بھیجی گئی ای میل کو پہلے ہی آئی سی سی مسترد کرچکی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ ہم بدستور پاکستان کرکٹ پر انٹرنیشنل پابندی کے خواہاں ہیں، ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ابھی اس میں کچھ وقت باقی ہے، ویسے ہم نے اپنے پلیئرز کی سکیورٹی پر خدشات ظاہر کیے جنھیں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے،ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا)کی وارننگ کے حوالے سے ونود رائے نے کہاکہ آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر سے اس بارے میں تفصیلی بات ہوگی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…