منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پی ایس ایل فورکا فائنل!بھارتی کس اہم شخصیت نے پاکستان میں فائنل دیکھنے کیلئے آنے سے متعلق اہم اعلان کر دیا

datetime 8  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (یوپی آئی)پی ایس ایل فور فائنل دیکھنے کیلئے آئی سی سی کے بھارتی صدر نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ،بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی نہیں آئینگے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین احسان مانی کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ کے صدر نے نجی مصروفیت کی وجہ سے پاکستان آنے سے معذرت کا اظہار کیا ہے تاہم آئی سی سی چیئرمین ڈیوڈ رچرڈسن سمیت دیگر

غیرملکی شخصیات پی سی بی کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بورڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور بنگلادیش کرکٹ بورڈز کے سیکیورٹی ماہرین پاکستان آکر صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں احسان مانی نے کہا کہ پی ایس ایل فور کے کامیاب انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا تصور تبدیل ہوگا۔قبل ازیں انہوں نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا،این ایل سی کے کرنل صہیب اور نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان نے ان کو تفصیلی بریفننگ دی، بورڈ کے سربراہ نے میڈیا سینٹر کا بھی دورہ کیا اور مقابلوں کے دوران اسپورٹس صحافیوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اس سے قبل پی سی بی نے پی ایس ایل فائنل دیکھنے کیلیے بھارت سمیت تمام آئی سی سی بورڈ ڈائریکٹرز کو مدعو کر کیا تھا، کونسل کے بھارتی چیئرمین ششانک منوہر کو بھی دعوت دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق جس وقت دعوت ارسال کی گئی تب جنگ کا ماحول نہیں بنا تھا، موجودہ صورتحال میں بورڈ خود انہیں مدعو کرنے سے گریز کرتا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، بنگلہ دیش،آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے کرکٹ سربراہان کو بھی کراچی مدعو کیا ہے، حکام چاہتے ہیں کہ غیرملکی مہمان خود آکر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں، اس سے انھیں ٹیمیں بھیجنے کے فیصلے میں بھی مدد ملے گی، گزشتہ دنوں ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کو انٹریو میں ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے بتایا تھا کہ آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے سیکیورٹی منیجرز کو بھی فائنل دیکھنے کی دعوت دی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…