جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

پی ایس ایل کےمیچز کھیلنے کیلئے پاکستان آرہا ہوں یا نہیں ؟ شین واٹسن نے اہم اعلان کر دیا

datetime 6  مارچ‬‮  2019 |

دبئی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ میں ہفتے کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میلہ سجنے سے پہلے دنیا کے مشہور آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن نے کراچی آنے کا اعلان کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شین واٹسن گزشتہ دو سال سے پاکستان آنے سے انکار کرتے رہے تھے تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مذاکرات کے بعد شین واٹسن کی پاکستان آمد کا اعلان ان کے منیجر اعظم خان نے کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شین واٹسن نے پاکستان آنے کے لیے بھاری معاوضہ طلب کیا اور بلوچستان حکومت نے بھی انہیں پاکستان آنے کیلئے معاوضہ دینے کا یقین دلایا تھا۔ذرائع کے مطابق شین واٹسن نے تین لاکھ امریکی ڈالرز کا مطالبہ کیا تھا تاہم بعد میں وہ اپنے مطالبے سے دستبردار ہوتے ہوئے بغیر پیسوں کے پاکستان آنے پر راضی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شین واٹسن اور غیر ملکی کھلاڑی جمعرات کو کراچی پہنچ رہے ہیں، کوئٹہ کے اوپنر شین واٹسن کے علاوہ رائلی روْسو، ڈوائین براوو اور فواد احمد پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں۔دوسری جانب لاہور قلندرز کے کھلاڑی دو مختلف پروازوں سے جمعرات کو پاکستان آئیں گے جبکہ کراچی اور اسلام آباد کی ٹیمیں بھی اسی روز کراچی پہنچیں گی۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس بار انگلینڈ کے بیٹسمین ای این بیل کو حاصل کیا تھا تاہم وہ ان فٹ ہو کر پی ایس ایل سے باہر ہو چکے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے دیگر تمام غیر ملکی کرکٹرز پاکستان جانے کے لیے تیار ہیں جن میں لیوک رانکی، فلپ سالٹ، کیمرون ڈیل پورٹ اور سمت پٹیل شامل ہیں۔ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل کے پلے آف سے باہر ہو چکی ہے اور اب اس کا صرف ایک میچ لاہور قلندرز کے خلاف باقی ہے، ملتان سلطانز کے منیجر سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان کے مطابق ان کی ٹیم کے تمام ہی غیر ملکی کرکٹرز پاکستان جا رہے ہیں۔کراچی کنگز کے تمام غیر ملکی کرکٹرز بھی پاکستان میں موجود ہوں گے جن میں کولن منرو، کالن انگرم، لونگ اسٹون، سکندر رضا اور روی بوپارہ قابل ذکر ہیں۔پشاور زلمی وہ ٹیم ہے جس کے تمام ہی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان جاتے رہے ہیں اور ٹیم کے سربراہ جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ اس بار بھی تمام غیر ملکی کرکٹرز پاکستان جائیں گے۔کئی ٹیمیں بڑے کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہو چکی ہیں، لاہور قلندرز کے اے بی ڈی ویلیئرز نے

کمر کی تکلیف کو وجہ بناتے ہوئے پاکستان جانے سے معذرت کرلی ہے، ان کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن نے پہلے ہی پاکستان جانے سے منع کر رکھا تھا۔ملتان سلطانز کے آندرے رسل اور لاہور قلندرز کے کارلوس بریتھ ویٹ ویسٹ انڈیز ٹیم میں شامل ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل چھوڑ کر جا چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…