جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

شعیب ملک کو بھارت میں داخلے پرسنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں،ہندو انتہا پسند ثانیہ مرزا کے بھی پیچھے پڑ گئے

datetime 3  مارچ‬‮  2019 |

حیدر آباد دکن(آن لائن) ورلڈ کپ میں پاکستان کو باہر نکالنے میں ناکامی کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستانی کرکٹرز کو نشانے پر رکھ لیا۔حکمران جماعت بی جے پی کے ریاست تلنگانہ سے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے بھارتی چینل سے بات چیت میں کہا کہ شعیب ملک نے پاکستان زندہ باد کا ٹویٹ کیا۔

جس سے من کو تکلیف ہوئی اس لیے ایسے شخص کو تلنگانہ اور حیدر آباد میں نہیں آنے دیں گے۔راجہ سنگھ نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ تلنگانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ثانیہ مرزا کو ریاست کی برانڈ ایمبیسڈر کے عہدے سے ہٹایا جائے، جب ثانیہ مرزا کے شوہر ’ ہمارا پاکستان زندہ باد‘ کا ٹویٹ کرسکتا ہے تو یہ تو ہمارے دیس کی بیٹی ہے ، یہ کم از کم بھارت زندہ باد کا ٹویٹ تو کرہی سکتی ہے، اسے ہم تلنگانہ ریاست کا برانڈ ایمبیسڈر نہیں رہنے دیں گے ، اسے ہم ہمارے پیسے سے موج مستی نہیں کرنے دیں گے، ہم نہیں چاہیں گے کہ ہمارے پیسے کسی پاکستانی بہو پر خرچ ہوں۔یاد رہے کہ پاک فضائیہ کی کامیاب کارروائی کے بعد شعیب ملک نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے حق میں نعرہ لگایا تھا جب کہ اپنے ایک ٹویٹ میں ثانیہ مرزا نے بھارتی پائلٹ کی واپسی پر خوشی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ونگ کمانڈر ابھی نندن حقیقی ہیرو ہے،ثانیہ مرزا نے بھارتی پائلٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس ہمت، عظمت اور بہادری کا مظاہر کیا اس پر سارا بھارت سیلوٹ پیش کرتا ہے، آپ ہمارے سچے ہیرو ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…