لاہور( آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)سیزن فور کے لاہور میں ہونے والے تمام میچز کراچی منتقل کر دیئے ہیں۔ دبئی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل فور کے تینوں میچز کراچی منتقل کر دیئے گئے ہیں جس کے باعث کراچی میں ہونے والے میچز کا شیڈول بھی دوبارہ جاری
کیا جائے گا۔دوسری جانب کراچی میں پی ایس ایل سیزن فورکے پانچ میچزکے لیے ٹریفک پلان مرتب کرلیاگیا ہے۔شائقین کے لیے پانچ پارکنگ پوئنٹ کاانتظام ہوگا۔اسٹیڈیم آنے والے شہریوں کواصل شناختی کارڈ اورٹکٹ اپنے ہمراہ رکھنالازم ہوگا۔شٹل سروس کے ذریعے شہریوں کوپارکنگ پوائنٹ سے اسٹیڈیم تک پہنچایاجائے گاجبکہ دوہزارٹریفک پولیس کی نفری مامورہوگی۔



















































