جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

قومی تھروبال چیمپیئن شپ 12 مارچ سے شروع ہوگی

datetime 3  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبر پختونخوا کے تعاون سے قومی تھروبال چیمپیئن شپ12 مارچ سے پشاور میں شروع ہوگی۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے22 مردوں اور خواتین کی ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، پاکستان نیوی، پاکستان

پولیس، پاکستان آرمی اور رینجرز کے علاوہ سکول اور کالجز کی ٹیمیں شامل ہیں اور یہ ٹیمیں 10 مارچ سے قبل چیمپیئن شپ میں شرکت کی تصدیق کریں گی۔ 11 مارچ کو چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ ہوگی جس میں چیمپیئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔ انہوں نیکہا کہ خیبر پختونخوا تھرو بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد حسین کو آرگنائزنگ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے اور چیمپیئن شپ 15 مارچ تک جاری رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…