نئی دہلی(این این آئی)بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے پاکستان کے خلاف بھارت کے میچ نہ کھیلنے کو ہتھیار ڈالنے سے زیادہ برا قرار دیدیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ششی تھرور نے کہا کہ پْلوامہ حملے کے بعد حکومت نے سوگ کا اعلان نہیں کیا تاہم اب سے3 ماہ بعد
ہونے والے مقابلے کو منسوخ کرنا چاہتی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان سے نہ کھیلنا ایسا ہی ہوگا جیسے بغیر لڑے شکست ہوجائے، اس معاملے میں حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ دکھائی دیتا ہے۔کانگریسی رہنما نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلنا صرف2 پوائنٹس گنوانے کی بات نہیں ہے۔