منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 10سال بعد ٹیسٹ سیریز میں شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

datetime 3  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹیگا(این این آئی)ویسٹ انڈیز نے کیماروچ کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0۔2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے انگلش ٹیم کے خلاف 10سال بعد سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق انٹیگا کے سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے

ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔انگلینڈ کی ٹیم جونی بیئراسٹو اور معین علی کی نصف سنچریوں کے باوجود پہلی اننگز میں 187 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، کیماروچ نے چار اور شینن گیبریئل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ویسٹ انڈین ٹاپ آرڈر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 306 رنز بنا کر پہلی اننگز میں 119 رنز کی برتری حاصل کی، ڈیرن براوو 50، شے ہوپ 44، کریگ بریتھ ویٹ 49 اور جان کیمبل 47رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔انگلینڈ کی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں بھی ناکامی سے دوچار ہوئی اور کیماروچ کے ساتھ ساتھ کپتان جیسن ہولڈر نے چار وکٹیں لے کر انگلش ٹیم کی میچ میں شکست کو یقینی بنا دیا۔انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 132 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اور جوز بٹلر 24رنز بنا کر ٹیم کے سب سے کامیاب بلے باز رہے۔ویسٹ انڈیز کو میچ میں کامیابی کیلئے 14 رنز کا ہدف ملا جو اس نے محض 13 گیندوں پر حاصل کر کے میچ میں 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی اس فتح کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے سیریز میں 2۔0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر کے انگلینڈ کے خلاف 10 سال بعد سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔کیماروچ کو میچ میں 8 وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 9 سے 13 فروری تک کھیلا جائیگا اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…