سرفراز پر پابندی: چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی آئی سی سی پر کڑی تنقید

1  فروری‬‮  2019

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کپتان سرفراز احمد پر پابندی کے آئی سی سی کے فیصلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سرفراز کے معاملے پر بیوروکریسی، عام فہمی پر حاوی ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہر سطح پر باضابطہ غلطی مان کر اور معافی مانگنے کے بعد بھی آئی سی سی کی جانب سے سرفراز احمد کی دی جانے والی سزا سمجھ سے باہر ہے۔احسان مانی نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں، ٹیموں اور کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملات طے پا جانے کے

بعد آئی سی سی بیچ میں آگیا، اگر صلح آئی سی سی قوانین کے تحت نہیں ہوسکی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ صلح نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کافیصلہ بھی خاموشی سے آیا اور پریس ریلیز سے قبل جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلسی بھی اعلان کرچکے تھے کہ سرفراز کو معاف کردیا گیا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ سرفراز احمد نے جو بات کہی وہ شاید پاکستانی معاشرے میں اتنی بری نہیں سمجھی جاتی تاہم نسلی امتیاز کے معاملے پر کھلاڑیوں کی تربیت کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…