جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل 4 کا آفیشل گانا نہ گانے کی وجہ بتا دی

datetime 19  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی تین ایڈیشن کا آفیشل گانا گانے والے معروف گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل 4 کا آفیشل گانا نہ گانے کی وجہ بتا دی۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے بتایا کہ سیزن فورمیں مصروفیات کے سبب دستیاب نہیں تھا اور منتظمین کو اس بات سے آگاہ کر چکا تھا ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اب ایک برانڈ ہے اور انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے اسے تناور درخت بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

تاہم اب علی ظفر سمجھتے ہیں کہ نئے لوگوں کو سامنے آنا چاہیے، تین سال انہوں نے اپنے کام کو ایمانداری اور پیشہ وار انہ انداز میں کیا۔علی ظفر جو بیک وقت اداکاری، گلورکاری، پروڈکشن اور اسکرپٹ رائٹنگ سے منسلک ہیں، کہتے ہیں کہ ایک وقت میں مجھ پر بہت سے کاموں کا دبا ہوتا ہے، میں بھی انسان ہوں اور خواہش رکھتا ہوں۔علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ جو بھی کام کریں گے بہترین انداز میں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اب چونکہ وہ طیفا ان ٹربل کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی کے بعد میں اپنی نئی آنے والی فلم پر کام کر رہے ہیں اس لیے انہوں نے خود یہ محسوس کیا کہ پی ایس ایل میں اس بار نئے لوگوں کو موقع ملنا چاہیے۔علی ظفر نے مزید کہا کہ پاکستان ان کی پہچان ہے، پی ایس ایل ایک مقبول برانڈ ہے جس کے ساتھ وہ مستقبل میں ضرور منسلک رہنا چاہیں گے۔کسی فرنچائز سے منسلک رہنے کے سوال پر علی ظفر نے بتایا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ وہ دو سال رہے تاہم اب وہ بہت مصروف ہیں، بلخصوص اپنی البم کے لئے کیوں کہ ان کی آخری البم آئے ہوئے 8 سال کا عرصہ ہو گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…