لاہور( آن لائن )سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اہم انکشافات کر دئیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ 35 پنکچر کا الزام لگنے کے بعد پی سی بی آنے پر پچھتایا لیکن نواز شریف نے کہا کہ عہدہ نہ چھوڑیں اب یہ ہمارا مسئلہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ میں نوکریوں کے لیے لاہور اور کراچی میں تعصب ہے۔راشد لطیف نے چیف سیکرٹری کی آفر پر کہا کہ اینٹی کرپشن کا ہیڈ بنائیں۔راشد لطیف کو دانش کنیریا کی حمایت کرنے پر عہدہ نہیں دیا تھا۔محسن خان نے کہا کہ مجھے کوچ یا سلیکٹر بنائیں
جس کے بعد میں نے اس متعلق کچھ لوگوں سے مشورہ کیا لیکن لوگوں نے منع کیا اور کہا کہ آپ کو نئے لوگوں کو سامنے لانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محسن خان تو وسیم اکرم کو گالیاں دیتے تھے لیکن آج وہ ان کے ساتھ بیٹھے ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ کرکٹ کمیٹی میں سفارشی ٹولہ بیٹھا ہے۔مجھے لوگوں نے وقار یونس کو بھی لانے سے منع کیا لیکن انہوں نے اس لیول کی کارگردگی نہیں دکھائی جب کہ بعد میں وقار یونس سے مجھ پر ہی تنقید کی حالانکہ میں نے تو ان کو لانے والوں میں سے تھا۔